برسبین ۔2 مارچ(سیاست ڈاٹ کام)ورلڈ کپ میں شاہد آفریدی کی ناکامیوں کا سلسلہ جاری ہے۔زمبابوے کے خلاف اہم میچ میں وہ دو گیندوں کے مہمان ٹھہرے اور صفر پر بولڈ ہوگئے۔میچ والے دن وہ35برس کے ہوگئے۔شاہد آفریدی نے394ویں میچ میں کیریئر میں 30ویں مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے۔انہیں دو رنز بناکر اپنے 8 ہزار رنز بنانے کا موقع تھا لیکن وہ یہ ہدف بھی عبور نہ کرسکے۔شاہد آفریدی سے زیادہ 34مرتبہ صفر پر آآؤٹ ہونے والے بیٹسمین سری لنکا کے سنت جے سوریا ہیں۔