نئی دہلی ۔ یکم جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت کی بڑی اسکیم آیوشمان بھارت کو نگہداشت صحت میں زبردست تبدیلی قرار دیتے ہوئے وزیر فینانس ارون جیٹلی نے آج کہاکہ اس پروگرام کے آغاز کے ابتدائی 100دنوں میں 6.85 لاکھ غریب مریضوں کو دواخانہ میں مفت علاج فراہم کیا گیا ہے ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ 23ستمبر 2018ء کو اس پروگرام کی شروعات کے بعد سے اوسطاً ہر روز پانچ ہزار ادعاجات کی یکسوئی کی جارہی ہے ۔ جیٹلی نے فیس بُک پوسٹ میں کہاکہ اس اسکیم کے تعلق سے بیداری میں اضافہ پر مزید لوگوں کو فائدہ ہوگا۔