حیدرآباد /15 نومبر ( سیاست نیوز ) مائیلاردیوپلی پولیس حدود میں پیش آئے ایک واقعہ میں ایک شخص فوت ہوگیا ۔ جو ٹائر پنکچر بنانے کے دوران لوہے کی سلاخ کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا تھا ۔ پولیس کے مطابق 32 سالہ نذیر بن عبداللہ جو بنڈلہ گوڑہ علاقہ کا ساکن تھا ۔ پیشہ سے ٹائر پنکچر بنانے کی دکان میں کام کرتا تھا ۔ 9 نومبر کے دن یہ شخص کام میں مصروف تھا کہ ٹائر مرمت کرنے کے دوران لوہے کی سلاخ کی زد میں آکر یہ شخص شدید زخمی ہوگیا تھا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس مائیلاردیوپلی نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔