حیدرآباد /3 فروری ( سیاست نیوز ) ضلع رنگاریڈی کے علاقہ کندکور میں ایک لڑکی مشتبہ طور پر آگ کی لپیٹ میں آکر ہلاک ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 19 سالہ دیوی عرف ششی ریکھا جو کندکور کے ساکن یادیا کی بیٹی تھی ۔ گذشتہ ماہ کی 29 تاریخ کے دن لڑکی اپنے مکان میں مشتبہ طور پر جھلس گئی تھی ۔ جس کی کل رات ہاسپٹل میں موت ہوگئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق دیوی مکان میں برقی بند ہونے کے بعد چراغ جلانے کی کوشش کر رہی تھی کہ حادثہ پیش آیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔