آکاش4ٹیبلٹ3,999روپئے میں عنقریب دستیاب

نئی دہلی۔17فبروری( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر ٹیلی کام کپل سبل نے آج کہاکہ کم لاگتی ٹیبلٹ پی سی آکاش ۔4 آئندہ دیڑھ ماہ میں صرف 3,999روپئے میں مارکٹ میں دستیاب رہے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ ڈائرکٹوریٹ جنرل آف سپلائیز اینڈ ڈسپوزلس نے ٹیبلٹ کیلئے پہلے ہی ٹنڈرس جاری کردیئے گئے ہیں ۔ یہ 7انچ کے ٹچ اسکرین ‘ وائی فائی ‘ 2G ‘ 3G اور 4Gکنکشن کا حامل ہوگا ۔ یہ 4GB کا ہوگا اور میموری کارڈ کے ذریعہ توسیع 32GBتک ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ کیمرہ اور دیگر سہولتیں بھی دستیاب ہوں گی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے رعایتی شرحوں پر طلبہ کو انٹرنیٹ سہولیات فراہم کرنے کے مقصد سے یہ پراجکٹ شروع کیا تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ بہت جلد سرکاری بی ایس این ایل اور ایم ٹی این ایل کے انضمام کی تجویز ہے ۔