آکاش کو سلور میڈل

بیونس آئرس ۔ 18اکٹوبر(سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کے آکاش ملک نے یہاں تیسرے یوتھ اولمپک کھیلوں کے تیر اندازی مقابلے میں ملک کے لیے پہلا میڈل حاصل کرکے تاریخ رقم کی ہے۔ انہوں نے سلورمیڈل حاصل کیا۔ ہندوستان کی یوتھ اولمپکس میں اب تک کی یہ بہترین کارکردگی ہے ۔ہندوستان نے یوتھ اولمپک کھیلوں میں تینگولڈ، نوسلور اور ایک برون میڈل اپنے نام کیا۔ یہ ان کھیلوں کا تیسر ا ایڈیشن ہے جس میں پہلی بار ہندوستان کی ہاکی ٹیموں نے حصہ لیا اور خواتین اور مرد دونوں زمروں میں سلور میڈلس جیتے ۔ 15 سال کے آکاش کو اگرچہگولڈ میڈل کی امید تھی لیکن وہ فائنل میں امریکہ کے ٹرینٹن کاولوس سے یکطرفہ انداز میں 6-0 سے شکست کھا گئے ۔ ہریانہ کے آکاش کو کوالیفکیشن کے بعد پانچویں سیڈ ملی لیکن فائنل میں انہیں15 ویں سیڈ امریکی کھلاڑی سے سخت چیلنج کا سامنا کرنا پڑا جنہوں نے 10 اور 9 کے شاٹ سے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔