حیدرآباد۔ 30 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)سنجیو سامسن نے گزشتہ رات حیدرآباد کے خلاف آئی پی ایل 2019ء کی پہلی سنچری اسکور کی لیکن وارنر نے جوابی اننگز میں برق رفتار نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے ان کے جشن منانے کے ماحول کو خراب کردیا۔ سامسن نے 102 رنز کی ناقابل تسخیر اننگز کھیلی جس کے جواب میں وارنر نے 37 گیندوں میں 69 رنز بنائے جس کی بدولت حیدرآباد نے 199 رنز کا نشانہ حاصل کرلیا۔ اس پر اظہار خیال کرتے ہوئے سامسن نے کہا کہ وارنر تم نے میرا دن تباہ کردیا کیونکہ سنچری بھی کامیابی کیلئے کافی نہیں ہوئی۔