سرپورٹاون میں عید ملاپ پروگرام سے ڈاکٹر سریدھر موہن اور دیگر کا خطاب
سرپور ٹاون /21 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرپورٹاون مستقر کے سرکاری جونئیر کالج میں 21 جولائی کے روز کالج لکچرار یعقوب پاشاہ اور عصمت علی کی جانب سے عید ملاپ پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے سرکاری جونئیر کالج پرنسپل ڈاکٹر سریدھر سومن اور سونپیٹ اردو میڈیم ہیڈ ماسٹر محمد خلیل الدین نے شرکت کی ۔ تلگو میڈیم ہیڈ مسٹرس محترمہ سبا لکشمی سونپیٹ اردو میڈیم اسکول بند ہونے سے بچانے والے سابقہ ٹیچرس محترمہ ثروت آرا ، لکچرارس مقامی رمیش تروپتی اور لائبریرین بھی موجود تھے ۔ پرنسپل ڈاکٹر سریدھر سومن نے کہا کہ رمضان کے مہینہ میں سارے مسلمان بڑے احترام کے ساتھ روزوں اور نمازوں کی پابندی کرتے ہیں اور رمضان کا مہینہ ہندو اور مسلم یکجہتی کا پیغام دیتا ہیں اور امن کا ماحول فراہم کرتا ہے لیکن کچھ مفاد پرست اور غلط ذہن رکھنے والے امن کی فضاء کو بگاڑنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ اس لئے ہم تمام مذاہب اور خصوصاً ہندو اور مسلمانوں کو آپس میں بھائی چارگی کے ساتھ زندگی گذارنے کا مشورہ دیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس عیدملاپ تقریب کا اہتمام کرنے والوں کو مبارکباد دپیش کرتے ہوئے کہا کہ عید ملاپ پروگرام کے ذریعہ امن کے پیغام کو عام کیا ہے اور انسانیت اور یکجہتی کے ذریعہ امن کی فضاء کو برقرار رکھا جاسکتا ہے ۔ اس لئے آپس میں مل جل کر رہنے سے قوم کی ترقی ممکن ہے ۔ بعد ازاں لکچرار تروپتی کے شکریہ پر جلسہ کا اختتام عمل میں آیا ۔