کریم نگر ۔ 18مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سید معز الدین روزنامہ ’’سیاست‘‘ کے رامڑگ منڈل رپورٹر ان دنوں اسٹار ہاسپٹل حیدرآباد میں شریک ہیں ‘ بروز جمعہ 19مارچ کو ان کے گردہ کا آپریشن ہے ۔ ایک گردہ میں 8ایم ایم و دوسرے میں 10ایم ایم پتھری کو نکالا جائے گا ۔ مشہور و معروف یورالوجسٹ ڈاکٹر ایم اے رؤف اور ڈاکٹر جیوتشناجی نفرالوجسٹ ان کا آپریشن کریں گے ۔ دوست احباب ‘ رشتہ داروں ‘ بہی خواہوں سے آپریشن کا کامیابی اور مکمل صحت یابی کیلئے بارگاہ رب العزت میں دُعا مانگنے کی درخواست کی ہے ۔