’’ آپریشن مسکان ‘‘ کا انعقاد

بھینسہ ۔ 21 ۔ جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلعی چائیلڈ لیبر آفیسر راجندر پرساد اور بھینسہ سب انسپکٹر اے مہیندر نے بھینسہ شہر میں ’’ آپریشن مسکان ‘‘ کے تحت بچہ مزدوری کے خاتمہ کیلئے شہر کے مختلف تجارتی اداروں پر تنقیح کی ۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ بچہ مزدوری بہت بڑا جرم ہے کیونکہ معصوم بچے سماج اور ملک کا مستقبل ہیں ، ان سے مزدوری نہ کرائی جائے بلکہ انہیں تعلیم کی جانب راغب کروایا جائے جن سے ان کا مستقبل تابناک و روشن ہوسکے اور والدین اپنے بچوں کو ملازمت کروانے سے پرہیز کریں اور بچوں کو تعلیم یافتہ بنائیں ۔ اس موق عپر ان عہدیداران شہر کے مختلف تجارتی اداروں ، ہوٹلوں ، دکانوں کی تنقیح کی اور کم عمر بچوں کو مزدوری کرنے پر ان کی کونسلنگ کرتے ہوئے انہیں تعلیم یافتہ بنانے کیلئے ہاسٹلوں میں داخل کرنے کیلئے انتظامات کئے گئے ۔ اس موقع پر بھینسہ لیبر ( مزدور ) آفیسر شراونی ، پولیس عہدیداران پروین ، ستی کے علاوہ آنگن واڑی ٹیچرس و ICDS کے ملازمین موجود تھے ۔