آٹو ۔ ٹپرلاری تصادم چھ افراد ہلاک

کاکناڈا ( اے پی ) 3 جولائی ( پی ٹی آئی ) کاکناڈا میں ایک آٹو رکشا اور ایک ٹپر لاری کے مابین ہوئے تصادم میں چھ افراد بشمول ایک تین سالہ لڑکا ہلاک ہوگئے ۔ یہ حادثہ اس وقت ہوا جب آٹو رکشا ایک تیز رفتار ٹپر لاری سے ٹکرا گیا ۔ آٹو رکشا میں 14 افراد سوار تھے ۔ پولیس نے یہ بات بتائی ۔ زخمیوں کو سرکاری دواخانہ میں منتقل کیا گیا ہے ۔ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔