آٹو ڈرائیور کے قتل میں ملوث 5 ملزمین گرفتار

حیدرآباد ۔ /22 مئی (سیاست نیوز) سیف آباد پولیس نے آٹو ڈرائیور شیوا کرن کے قتل کیس میں ملوث 5 ملزمین کو گرفتار کرلیا ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس سنٹرل زون مسٹر وشواپرشاد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے شیوا کرن قتل کیس میں محمد عبدالرحمن ، آر بھرت ، محمد اظہرالدین ، محمد معین الدین اور شیخ جاوید کو گرفتار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شیواکرن سابق میں قتل ، رہزنی اور قحبہ گری کے مقدمات میں ملوث تھا اور اس کے خلاف پولیس پنجہ گٹہ ، گوپال پورم اور کوکٹ پلی ہاؤزنگ بورڈ پولیس اسٹیشنس میں مقدمات درج کئے گئے تھے اور سال 2017 ء میں اس کے خلاف نافذ کیا گیا تھا ۔ دو دن قبل معمولی سے واقعہ پر رحمن اس کے دوست کنا نے آپس میں جھگڑا کرلیا تھا جس کے نتیجہ میں کنا کو گہرے زخم آئے تھے اور رحمن نے اس کے علاج کیلئے 10 ہزار روپئے دینے کا وعدہ کیا ۔ بعض ازاں اس نے انکار کردیا ۔ جس پر شیوا کرن نے مداخلت کرتے ہوئے رحمن کو رقم دینے کا مطالبہ کیا اور عدم ادائیگی پر سنگین نتائج کا انتباہ دیا ۔ رحمن نے دو دن قبل شیوا کرن کو خیریت آباد کے علاقے مہابھارت نگر میں چاقو سے حملہ کرکے قتل کردیا ۔