یلاریڈی ۔ 30 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : آٹو پلٹنے پر اس حادثہ میں آٹھ افراد زخمی ہوگئے ۔ منڈل لنگم پیٹ کے موضع کوریل شیوار پر یہ حادثہ پیش آیا ۔ تفصیلات کے مطابق یلاریڈی منڈل کے اڑوی لنگال تانڈا سے تعلق رکھنے والے زرعی مزدور زراعت کے کام کے لیے ہر جمعہ کی صبح گندہاری کا رخ کرتے ہیں ۔ جمعہ کی رات کو واپس آرہے تھے کہ لنگم پیٹ کے کوریل شیوار پر آٹو پلٹ گیا جس سے اس میں سوار آٹھ افراد زخمی ہوئے ۔ جنہیں 108 ایمبولنس کے لیے یلاریڈی سرکاری دواخانہ منتقل کیا گیا ۔ تیز رفتاری سے آٹو چلانے پر ہی یہ حادثہ پیش آنے کی مسافرین نے شکایت کیے ۔۔