حیدرآباد ۔ 25 ڈسمبر (سیاست نیوز) آٹو پلٹنے سے آٹو ڈرائیور ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے بموجب اے شنکریا گوڑ 48 سالہ ساکن رام چندرا گوڑہ مہیشورم منڈل آج صبح کی ابتدائی ساعتوں میں آٹو لیکر گھر سے حیدرآباد کیلئے روانہ ہوا۔ گلہ پلی کے قریب مخالف سمت سے ایک تیز رفتار نامعلوم گاڑی جس کی لائیٹ سے اسے سامنے کا کچھ دکھائی نہیں دیا اور ان کا آٹو پلٹ گیا جس سے وہ نیچے گرا اور شدید زخم آئے اور وہ برسرموقع ہلاک ہوگیا۔ شمس آباد رورل اے ایس آئی چندریا نے مقدمہ درج کرتے ہوئے نعش کو بعد پوسٹ مارٹم ورثا کے حوالہ کردیا۔