کریم نگر۔/2ستمبر، ( پی ٹی آئی) یہاں ایک آٹو رکشا کے سڑک کے قریب واقع زرعی باؤلی میں گرجانے سے ایک شخص ہلاک دیگر 9افراد زخمی ہوگئے جن میں چار خواتین شامل ہیں۔ ٹریڈ یونین ہڑتال کے سبب آٹو میں گنجائش سے زیادہ افراد کو بٹھاکر لے جایا جارہا تھا۔ پولیس کے مطابق یہاں سے 60کیلو میٹر دور کونارو پولیس اسیشن حدود کے تحت ماردنا پیٹ دیہات میں صبح 11:30بجے یہ واقعہ پیش آیا۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس ڈی نرسیا نے یہ بات بتائی۔ مہلوک کی پی راملو 37سالہ کی حیثیت سے شناخت کی گئی۔ زخمیوں میں آٹو ڈرائیور بھی شامل ہے۔ زخمیوں کی حالت خطرہ سے باہر بتائی جاتی ہے انہیں دواخانہ منتقل کردیا گیا ہے۔