آٹو حادثہ ، تین نوجوان زخمی

آمنگل۔/28مئی، ( فیکس ) تانڈرا گیٹ کے قریب منگل کی رات کو سری سیلم شاہراہ پر آٹو ڈرائیور توازن کھودینے کی وجہ سے تین مسافر زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق محبوب نگر کے جعفر ، جڑچرلہ کے عبدالرشید، نلگنڈہ ضلع ملے پلی منڈ ل کے آٹو ڈرائیور عبداللہ آٹو میں سفر کررہے تھے۔ محبوب نگر سے ملے پلی کو لیمو لانے کے لئے جارہے تھے۔ تانڈرہ گیٹ کے قریب آٹو اُلٹ گیا۔ آٹو میں سوار تین نوجوان شدید زخمی ہوگئے۔ شدید چوٹ لگنے کی وجہ سے بے ہوش ہوگئے۔ مقامی دیہاتیوں نے فوراً مقام حادثہ پر پہنچ کر تینوں زخمیوں کو کلواکرتی گورنمنٹ ہاسپٹل منتقل کیا اور پھر کلواکرتی سے محبوب نگر گورنمنٹ ہاسپٹل کو بھیجا گیا۔