نیالکل 24 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نیالکل منڈل کے موضع گنگور چوراہا حدنور شاہراہ کے قریب پیش آئے حادثہ میں آٹو اُلٹ جانے کے باعث ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ ایس آئی لاوا کمار نے نمائندہ سیاست کو بتایا کہ 28 سالہ محمد نعیم نامی شخص ولد محمد اسماعیل جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور ہے روزانہ اپنا آٹو چلاتا تھا ۔ نیالکل منڈل سے وہ اپنیگھر رات کے اوقات میں لوٹ رہا تھا گنگور موضع کے قریب ایک اوپری دھری کے حصہ میں ایک گڑھے میں آٹواُلٹ گیا اور برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ ایس آئی لاوا کمار نے موقع واردات پر پہنچ کر اس شخص کے ہلاک ہونے کی اطلاع اس کے افراد خاندان کو دینے پر محمد نعیم کی اہلیہ نے گورنمنٹ ایریا ہاسپٹل ظہیر آباد پر دھرنا دیتے ہوئے اپنے شوہر کی سڑک حادثہ میں موت نہیں بلکہ اس شخص کا قتل کرنے کاانکشاف ظاہر کیا ۔ نعش کے سر پر حملہ کا نشان موجود تھا اور نعیم نامی شخص کے کپڑوں پر حملہ کے سوراخ بھی موجود تھے جس پر ایس آئی لاوا کمار نے افراد خاندان کے اعتراف پر حدنور پولیس اسٹیشن میںایک شکایت درج کرنے کی ہدایت دی ۔ پوسٹ مارٹم گورنمنٹ ہاسپٹل ظہیر آباد میں کیا گیا بعدازاں نعش کو ورثاء کے حوالے کیا گیا ۔ ایس آئی لاوا کمار نے ایک کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا ۔