بھینسہ ۔ 12 ۔ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بھینسہ ، نرمل شاہراہ پر آٹو اور موٹر سیکل کے درمیان تصادم پیش آیا جس میں 5 مسافر شدید زخمی ہوگئے اور 2 کی حالت کافی تشویشناک ہونے کی وجہ سے علاج کیلئے نظام آباد منتقل کردیا گیا ۔ تفصیلات کے بموجب بھینسہ سے موضع وٹولی کیلئے آٹو روانہ ہورہا تھا اور دوسری سمت سے ایک موٹر سیکل آرہی تھی اسی اثناء میں بھینسہ نرمل شاہراہ پر بھینسہ دھاگہ میل کے قریب یہ حادثہ رونما ہوا ۔ جس میں آٹو ڈرائیور کے ہمراہ دو مسافر اور موٹر سیکل پر سوار دو افراد شیواجی راو عمر 35 سال اور دتاہری عمر 38 سال اس حادثہ میں شدید زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو بذریعہ 108 ایمبولینس بھینسہ سرکاری دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے زخمیوں کو طبی امداد پہنچائی اور شیواجی راو اور دناہری کی حالت کافی تشویشناک بتاتے ہوئے علاج کیلئے نظام آباد منتقل کردیا ۔ دیگر زخمیوں مادھوناگاراو عمر 55 سال ، تکارام عمر 28 سال اور آٹو ڈرائیور راجو عمر 25 سال کا علاج بھینسہ سرکاری دواخانہ میں جاری ہے ۔