منااکھیلی ؍21مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ہمناآباد تعلقہ کے تالمڑگی (سیتل گیرہ روڈ) پر بریج کے پاس آٹو رکشا کے پلٹ جانے سے ایک شخص کے فوت ہونے کاحادثہ رونما ہواہے۔ تفصیلات کے بموجب آٹو میں سوار ناگماں کوشدید زخمی حالت میں مبینہ طورپربید رکے سرکاری دواخانہ میں علاج کے لئے لایاگیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا ۔آٹور کشا ڈرائیور فرار ہے۔ ہلی کھیڑ(بی) پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیاگیاہے۔
ضلع بیدر میں ہائی اسکولوں کی
87 جائیدادیں مخلوعہ
منااکھیلی ؍21مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع بیدر کے ہائی اسکولوں میں 87عہدے خالی پڑے ہوئے ہیں جن میں خصوصیت کے ساتھ 3اہم عہدہ جات شامل ہیں یعنی ضلع کے 2تعلقہ جات پر بی ای او نہیں ہیں اور خصوصاً ڈی ڈی پی آئی کاعہدہ گذشتہ سات آٹھ ماہ سے خالی پڑا ہواہے جس کو قائم مقام (انچارج)ڈی ڈی پی آئی سے چلایاجارہاہے۔محکمہ تعلیمات کے متعلقہ افراد اور اولیائے طلباء نے ان عہدوں کو پر کرنے کامطالبہ کیاہے۔
اتفاقی طور پر جھلس جانے سے
خاتون فوت
منااکھیلی ؍21مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ہمناآباد کے نارائن واڑی میں برقی سربراہی منقطع ہونے کے بعدقندیل میں گیس کا تیل ڈال کر قندیل کو روشن کرنے کے دوران 25سالہ جیوتی کو آگ نے پکڑ لیا ۔ بیدرکے سرکاری دواخانہ میں شریک کیاگیالیکن وہاں اس کو گلبرگہ دواخانہ سے رجوع کرنے کو کہاگیا۔ تاہم وہ جھلسی ہوئی حالت میںفوت ہوگئی۔ منااکھیلی پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیاگیاہے۔