حیدرآباد۔/25فبروری، ( سیاست نیوز) آٹو میں سفر کے دوران چاقو کی نوک پر سرقہ کرنے والی ایک ٹولی کو ساؤتھ زون ٹاسک فورس پولیس نے گرفتار کرلیا جنہوں نے جاریہ ماہ کے پہلے ہفتہ میں کنکا راجو نامی شخص سے رقم و دیگر اشیاء لوٹ لی تھی۔ٹاسک فورس پولیس ساؤتھ زون کے مطابق 25سالہصوبیر علی عرف اجو ساکن عیدی بازار، 19سالہ سید بشیر عرف شیخ سمیر ساکن یاقوت پورہ کے علاوہ ایک کمسن کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 4ہزار نقد رقم، آٹو اور ایک چاقو ضبط کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 7فبروری کو کنکا راجو املی بن سے گول ناکہ جانے کیلئے آٹو کا استعمال کیا جس کو منصوبہ بند طریقہ سے چاقو کی نوک پر لوٹ لیا اور اس میڈیکل ڈسٹری بیوٹر کو آٹو سے دھکہ دے کر فرار ہوگئے تھے۔