شمس آباد 5 ڈسمبر (سیاست نیوز) شمس آباد کے موضع بڑا گولکنڈہ کے قریب آوٹر رنگ روڈ پر سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک اور پانچ افراد زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے بموجب ایک موٹر کار جو شرڈی سے ونستھلی پورم جارہی تھی ایک لاری کو ٹکر دیدی جس کے نتیجہ میں کار می سوار چندرا شیکھر ریڈی 35 سالہ ساکن کھمم برسر موقع ہلاک ہوگیا اور کار میں موجود پانچ افراد جن میں سریکھا، ناگشیور راو ،ریکھا، رتنا کمار اور پرمیدا زخمی ہوگئے ۔ ناگشیور راو جن کو شدید زخم آئے تھے دواخانہ منتقل کیا گیا ۔ شمس آباد رول پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔