آوٹر رنگ روڈ پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر، ایک ہلاک

شمس آباد ۔ 28 نومبر (سیاست نیوز) شمس آباد کے علاقہ لالہ گوڑہ میں آوٹر رنگ روڈ پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے بموجب محمد جہانگیر 66 سالہ ساکن تاڑبن بہادرپورہ حیدرآباد کو ایک نامعلوم گاڑی نے ٹکر دیدی جس کے نتیجہ میں وہ برسرموقع ہلاک ہوگیا۔ محمد جہانگیر ریٹائرڈ آر ٹی سی ملازم ہے جن کے چار لڑکے اور دو لڑکیاں ہیں۔ شمس آباد آر جی آئی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔