آوٹر رنگ روڈ پر حادثہ دو افراد ہلاک ،تین زخمی

شمس آباد 10 جولائی (سیاست نیوز) شمس آباد کے موضع کوتوال میں آوٹر رنگ روڈ پر آج صبح سڑک حادثہ میں دو افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے بموجب ویگن آر کا نمبر AP 26AA-0188 شمس آباد سے گچی باولی کی سمت جارہی تھی کوتوال گوڑہ کے قریب آوٹر رنگ روڈ پر لاری نمبر AP 21T 3695جارہی پیچھے سے تیزی سے آکر ویگن آر نے اوور ٹیک کرنے کی کوشش میں ٹکر دیدی جس کے نتیجہ میں کار میں موجود وجئے لکمشی 34 سالہ ،سرینواس 38 سالہ برسر موقع ہلاک ہوگئے جبکہ کرشنا 47 سالہ ،شروتی 17 سالہ اور رتنما 70 سالہ زخمی ہوگئے جنہیں داخانہ منتقل کیا گیا ۔ شمس آباد آر جی آئی سب انسپکٹر ہری پرساد ریڈی نے مقدمہ درج کرتے ہوئے نعشوں کو بعد پوسٹ مارٹم ورثاء کے حوالہ کردیا ۔