شمس آباد ۔ یکم ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد کے موضع بڑا گولکنڈہ کے قریب آوٹر رنگ روڈ سے نیچے لاری گرنے سے ڈرائیور ہلاک اور کلینر زخمی ہوگیا ۔ تفصیلات کے بموجب لاری نمبر AP10PY-4957 جو ریت لے کر وجئے واڑہ سے کرنول جارہی تھی آج صبح چھ بجے کے قریب بڑا گولکنڈہ میں انڈر پاس روڈ سے پلٹنے کے دوران لاری پلٹ کر نیچے گر گئی ۔ جس کی وجہ سے لاری ڈرائیور محمد محمود علی 58 سالہ ساکن گوپال پیٹ محبوب نگر برسر موقع ہلاک ہوگیا اور کلینر واسو شدید زخمی ہوگیا ہے ۔ خانگی دواخانہ میں منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی گئی ۔ شمس آباد سب انسپکٹر محمد احمد پاشاہ نے مقدمہ درج کرتے ہوئے نعش کو بعد پوسٹ مارٹم ورثا کے حوالے کردیا ۔۔