کریم نگر 18 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بہت جلد پاسپورٹ دلوا دینے کا تیقن دیتے ہوئے بھولے بھالے افراد سے کافی رقم حاصل کرلیتے ہوئے آن لائین پاسپورٹ سنٹر چلا رہے فرد کو ٹاسک فورس پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ ایڈیشنل ڈی سی پی آر سرینواس نے اس تعلق سے بات چیت کرتے ہوئے تفصیلات پیش کئے ۔ کریم نگر میں کچھ مقامات کے افراد کو دھوکہ دیتے ہوئے کچھ افراد نقلی آن لائین پاسپورٹ دفاتر قائم کرلئے ہیں ۔ اس بات کی اطلاع سے دھاوے کئے گئے وی پی کملاس ریڈی کی ہدایت پر یہ کارروائی کی گئی ہے ۔ چنانچہ کریم نگر کے پاس پورٹ دفتر کے قریب سداپور منڈل ونیم پلی موضع کا وجئے بھاسکر ریڈی 2016 سے یہ یہاں اس مرکز کو چلا رہا تھا ۔ نوجوانوں کو ضرورت کے مطابق 3 تا 6 ہزار روپئے لیکر پاسپورٹ کیلئے حاصل کرلیتا حکومت کا اس سے کوئی تعلق نہیں اس دھوکہ بازو وجئے بھاسکر ریڈئ کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس کے تحت کچھ اور لوگ اس کے معاون بھی ہیں پاسپورٹ دفتر میں کام کر رہے ملازمین بھی اس کے ساتھ ملے ہوئے ہیں ۔ اس کی تحقیق کی جارہی ہے ۔ کریم نگر ٹاون اے سی پی بی وینکٹ رمنا ٹاسک فورس انسپکٹر سرینواس و دیگر عہدیدار موجود تھے ۔