آن لائن لاٹری جھانسہ ،تین گرفتار

حیدرآباد 23 جون (سیاست نیوز)کمشنر ٹاسک فورس نارتھ زون ٹیم نے کیرالہ سے تعلق رکھنے والی آن لائن دھوکہ بازوں کی تین رکنی ٹولی کو گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ اس ٹولی کا سرغنہ 44 سالہ ایم ایل سابو سدھاکر ،56 سالہ پال ایم پیٹر جن کا تعلق کیرالہ سے ہے یہاں کے ایک مقامی شخص 50 سالہ جوزف پال کی مدد سے آن لائن سرمایہ کاری کرتے ہوئے معقول منافع حاصل کرنے کا جھانسہ دے کر سینکڑوں افراد کے روپئے ہڑپ لئے ۔ایم ایل سابو اور پیٹر نے ملائیشیاء سے چلائے جانے والے مشہور لاٹری کمپنیوں کے ویب سائیٹس کے ذریعہ یہاں پر بھی آن لائن لاٹری سسٹم بذریعہ انٹرنیٹ قائم کرنے کا منصوبہ بنایا اور اس کے ذریعہ معصوم عوام کو لوٹ رہے تھے۔ اس اسکیم میں آن لائن سرمایہ کاری و لاٹری میں شمولیت کیلئے کئی افراد کو رکنیت دی اور بعدازاں آن لائن اکاونٹ کھولنے کیلئے فی رکن 20 ڈالر حاصل کئے ۔ آج ٹاسک فورس ٹیم نے اچانک ہوٹل راج کمفرٹ ان واقع سکندرآباد کے روم نمبر 302 پر دھاوا کرتے ہوئے سدھاکر،پیٹر اور پال کو گرفتار کرلیااور وہاں سے لاپ ٹاپ اور دیگر اشیاء برآمد کرلئے۔