حیدرآباد۔یکم جون، ( سیاست نیوز) آن لائن دوستی اور چیاٹنگ کے ذریعہ دھوکہ دینے والے ایک جوڑے کو پولیس راچہ کنڈہ نے گرفتار کرلیا۔ راچہ کنڈہ سائبر کرائم پولیس کے مطابق کے ناگاسواتی عرف ناگمنی عرف سریشا اور ایس نوین ریڈی کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ایک شکایت گذار شخص سے آن لائن دوستی اور چیاٹنگ کے ذریعہ یہ لوگ دھوکہ دے رہے تھے۔ چند روز قبل آن لائن دوستی کرنے والے ایک شہری کو سریشا نے اپنی جعلسازی کا شکار بنایا اور معاشی مجبوری ظاہر کرتے ہوئے اپنے اکاؤنٹ میں اس کے ذریعہ رقم منتقل کروائی۔ جس کے بعد وجئے واڑہ میں اراضی کے معاملہ کی یکسوئی کا بہانہ بناکر رجسٹریشن کے نام پر اس سے مزید رقم حاصل کرلی۔ جس کے بعد چند روز دوستی جاری رہی اور آن لائن چیاٹنگ میں بے حیائی کی باتیں کرتے ہوئے شکایت گذار کو مکمل راغب کرلیااور فون بند کرلیا۔ پولیس سائبر کرائم راچہ کنڈہ نے اس متاثرہ شخص کی شکایت پر دونوں کو گرفتار کرلیا جنہوں نے تقریباً 2لاکھ 10 ہزار کا دھوکہ دیا تھا۔