یلاریڈی۔ 4 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آنگن واڑی سنٹرس کے ورکرس کو بھی اس سال سے چند یوم تعطیلات دیئے جارہے ہیں۔ آنگن واڑی ذمہ داران نے کچھ پہلے حکومت سے مطالبہ تھا کہ انہیں بھی گرمائی تعطیلات دیئے جائیں جس پر یکم سے 15 مئی تک ورکرس کو تعطیلات کا اعلان کیا گیا۔ جب تک سنٹروں کو آیاؤں کو چلانا ہوگا، پھر 15 مئی سے 30 مئی تک آیاؤں کو گرمائی تعطیلات ہوں گے۔ اس وقت آنگن واڑی سنٹرس ورکرس کو چلانا ہوگا۔ IC Ds سوپروائزر شریمتی شیلجا نے منڈل ناگی ریڈی پیٹ مستقر پر دو سیکٹرس کے آنگن واڑی ورکرس کے ساتھ اجلاس منعقد کرتے ہوئے کہا کہ موسم گرما کی دھوپ شدت سے ہونے کی وجہ سے آنگن واڑی سنٹروں پر پانچ مار سے تین سال سے کم عمر والے نونہالوں کو ہفتہ میں دیئے جانے والے چار انڈے گھر کو دے سکتے ہیں۔ معصوم بچوں کی ہر دو شنبہ ان کے گھر لے جاکر چار انڈے دے دیئے جائیں۔ اس موقع پر آنگن واڑی ورکرس، آیاؤں نے شرکت کی۔