یلاریڈی 28 فبروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ملازم سرکار کا درجہ دینے کا اور کم از کم تنخواہ پہندرہ ہزار روپئے ادا کرنے اور آنگن واڑی آیاؤں کو دس ہزار روپئے تنخواہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے چار منڈل کے آنگن واڑی ورکرس نے راستہ روکو دھرنا منظم کرتے ہوئے احتجاج کیا ۔ یلاریڈی آئی سی ڈی ایس حدود میں یلاریڈی لنگم پیٹ ‘گندھاری ‘ناگی ریڈی پیٹ سے تعلق رکھنے والے ورکرس نے اے ایم سی آفس سے ریالی کی شکل میں آکر تحصیدلار آفس پہنچے جہاں شاہراہ پر دھرنا منظم کیا ۔ ان کے مطالبات قبول کرنے کا مطالبہ کیا گیا ورنہ احتجاج جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ۔ تحصیلدار شریمتی ناگا جیوتی کو میمورنڈم پیش کیا ۔ اس موقع پر ڈیویژن صدر سنیتا‘سکریٹری دیوا کرنا‘سسیا سری ‘چار منڈلوں کے آنگن واڑی صدور راجیشوری ‘پدما‘ بالا منی‘اندرا ‘حسینہ موجود تھے ۔