آنگن واڑی ورکرس تنخواہوں کی عدم اجرائی سے پریشان

مدور یکم / جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مدور منڈل ICDS پراجکٹ کے تحت کام کرنے والے آنگن واڑی ورکر س وقت پر تنخواہ نہ آنے پر پریشان ہیں ۔ CITU آنگن واڑی منڈل سنگم کے سپرینٹنڈنٹ محترمہ شیٹنی کلا اور ممبروں ، پوچماں ، انجماں ، سوگنماں نے بتایا ۔ مدور میں ایک پریس میٹ میں انہوںنے کہا کہ آنگن واڑی پراجکٹ کے تحت کام کرنے والے ورکروں کی تعداد 210 بتائی گئی ۔ ان ورکروں کی تنخواہ 5 مہینے سے رکی ہوئی ہے ۔ اس طرح امروتا ہستم اسکیم کے ورکروں کی تنخواہ 10 مہینے سے رکی ہوئی ہے اور پراجکٹ کے عہدیداروں کو اس کے بارے میں کئی بار شکایت کی مگر اس مسئلہ کو حل نہیں کیا گیا ۔ تنخواہ اور روم کرایہ کی رقم جلد سے جلد منظوری دی جائے ۔ ان آنگن واڑی ورکرس نے مطالبہ کیا ۔