آنکھیں قدرت کی پیش بہا نعمت

آنکھیں بھی جسم کے دوسرے اعضاء کی طرح بھرپور توجہ چاہتی ہیں ۔ ان کی مناسب دیکھ بھال سے آپ نہ صرف اپنی بینائی درست رکھ سکتی ہیں بلکہ اس سے اعصابی راحت بھی ملتی ہے ۔ ذیل میں دئے جانے والے چند کارآمد ٹوٹکوں کو آزماکر دیکھیں ۔ آپ نہ صرف اپنی بینائی میں نمایاں فرق محسوس کریں گی بلکہ آپ کی آنکھیں اجلی اور روشن ہوجائیں گی ۔ ٭کھانا کھاکر آنکھوں پر گیلا کپڑا پھیرنا بینائی کیلئے مفید رہتا ہے ۔ ٭شوقیہ عینک لگانے اور ناک کے بال اکھاڑنے سے گریز کریں اس سے نظر کمزور ہوجاتی ہے ۔

٭مرچی اور کھٹائی کا زیادہ استعمال آنکھوں کیلئے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔ ٭آنکھیں جھکائے بغیر خالی گھڑے میں کچھ دیر دیکھتے رہیں یہ آنکھوں کی بہترین ورزش ہے ۔٭ سر پر بار بار گنگھی کرنے کی عادت آنکھوں کو صحت مند رکھنے میں معاون ثابت ہوتی ہے ۔ ٭ دھوپ میں بیٹھ کر پڑھنے اور سینے پرونے سے نظر خراب ہوجاتی ہے ۔ ٭ بالوں کو تیز گرم پانی سے دھونا آنکھوں پر اثر انداز ہوسکتا ہے ۔ ہمیشہ نیم گرم یا ٹھنڈے پانی سے دھوئیں ٭ سورج کی طرف براہ راست دیکھنا آنکھوں کیلئے نقصان دہ ہے جبکہ چاند کی طرف گھنٹہ نصف گھنٹہ دیکھنا بینائی تیز کرتا ہے ۔٭ ہر صبح آنکھیں اور چہرہ باسی ٹھنڈے پانی سے دھوئیں ۔ اس سے بینائی بڑھے گی اور کیل مہاسے بھی ختم ہوں گے ۔