آنکھوں کے گرد کالے رنگ کے حلقے انسانی خوبصورتی میں کمی کرنے کے ساتھ ساتھ چہرے کی تازگی بھی کم کردیتے ہیں ۔ ان حلقوں کی عارضی وجوہات میں بے آرامی اور بیماری شامل ہیں جبکہ موروثی طور پر خون کی رگیں جلد کے قریب ہونے کی وجہ سے مستقل گہرے حلقے آنکھوں کے گرد رہتے ہیں ۔ اسی طرح عمر بڑھنے کے ساتھ ان حلقوں میں اضافہ ہوتا رہتا ہے ۔ اس کی وجہ چربی والے ٹشوز کا نمایاں ہونا ہے جوکہ جلد کے ٹشوزکی باریکی کی وجہ سے واضح ہوجاتے ہیں ۔ زیادہ سے زیادہ پانی پئیں۔ اپنی نیند کو پورا کریں۔