آنکھوں کے اِرد گِرد کے حساس مقامات کی حفاظت

آپ کی آنکھوں کے اِرد گِرد کے حصوں پر چہرے کے دوسرے حصوں کی نسبت لکیریں بہت جلد واضح ہونے لگتی ہیں‘ اس کی وجہ یہ ہے کہ مسکراتے ہوئے چھینکتے ہوئے، غصے کے وقت، کھانستے ہوئے ان ہی مقامات پر دباؤ پڑتا ہے اور ان ہی مقامات کی نازک اور حساس جِلد مختلف انداز سے اثرات قبول کرتی ہے۔اب سوال یہ ہے کہ بازار میں دستیاب کِریمس اس صورتحال کا مقابلہ کرسکتی ہیں یا نہیں؟ اس لئے ماہرین یہ مشورہ دیتے ہیں کہ میک اَپ کرتے وقت آنکھوں کے اوپری پپوٹوں پر کِریم استعمال نہ کریں۔ ایسی کِریم ان کیلئے اور بھی خطرناک ثابت ہوسکتی ہے جو کانٹیکٹ لینس استعمال کرتی ہوں۔ بہت سی خواتین جب صبح سو کر اُٹھتی ہیں تو ان کی آنکھیں سوجھی ہوئی دکھائی دیتی ہیں۔ ایسی ورم زدہ آنکھوں کیلئے طریقہ یہ ہے کہ سوتے وقت اپنا تکیہ اونچا رکھیں اور ریگولر ورزشیں کیا کریں۔