آنکھوں کو خوبصورت ، صحت مند ، چمکدار اور جاذب نظر بنانے کیلئے ضروری ہے کہ ان باتوں پر سختی سے عمل پیراہوں۔٭ سب سے ضروری بات یہ ہے کہ آنکھیں دھونے والے پانی میں کھانے کا عام نمک تھوڑا ساملا لیا جائے تو آنکھوں کی صحت مندی میں بہت اضافہ ہوتا ہے ۔٭ ہریالی اور دور کی چیزیں دیکھنے سے نظر تیز ہوتی ہے ۔ آنکھوں کی ورزش بھی بینائی تیز کرنے کیلئے مفید ثابت ہوتی ہے ۔٭ دھوپ میں گھومتے وقت ہمیشہ سیاہ چشمہ لگائیں اور گھر آکر ٹھنڈے پانی سے آنکھوں کو دھوڈالیں ۔ اس طرح آنکھوں کی چمک ماند نہیں پڑتی بلکہ زیادہ تیز ہوتی ہے ۔ ٭آنکھوں کی چمک اور صحت اچھی نیند کی مرہون منت ہے ۔ پرسکون نیند کے بعد آنکھوں کو ٹھنڈے پانی کے چھینٹے دیجئے اس سے آنکھوں کی تازگی و فرحت کا احساس ہوگا ۔٭ رات کو سونے سے پہلے آنکھوں کو نمکین پانی سے دھونے کے بعد روئی کے دوپھاہے لے لیں اور ان کو آنکھیں دھونے کے لوشن یا صاف پانی میں ترکرلیں اور بستر پر آرام سے لیٹ کر روئی پھیلا لیں ۔ اس طرح انکھوں میں ٹھنڈک محسوس ہوگی اور روزانہ ایسا کرنے سے آنکھوں کی جلن اور سوجن بھی ختم ہوجائے گی ۔