آنکھوں کا آپ کی خوبصورتی میں بڑا عمل دخل ہوتا ہے لہذا انہیں خوبصورت بنانے پر دھیان دیں ۔ اگر اپنی عمر سے دس سال کم نظر آنا چاہتی ہیں تو پہلے کوئی ڈاک شمری آئی شیڈو پور ے پپوٹے کے اوپر پھیلا کر لگائیں ۔
اسے آنکھ کے بیرونی کنارے سے لگانا شروع کریںاور پپوٹے کی شکنوں تک پھیلا لیں ۔ اگر رات کی کسی تقریب کیلئے میک اپ کررہی ہیں تو کریمی آئی شیڈ کا انتخاب کریں۔ مہارت سے بلینڈ کیا گیا آئی شیڈو آپ کی آنکھوں کی دلکشی کو چار چاند لگا دیتا ہے اور آنکھوں کی خوبصورتی آپ کے پورے میک اپ پر حاوی ہوکر آپ کو محفل بھر میںنظر افروز بناسکتی ہے۔