آنند سہائے پریس کلب آف انڈیا کے دوبارہ صدر

نئی دہلی ۔ 31 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) آنند کشور سہائے کو پریس کلب آف انڈیا کا دوبارہ صدر منتخب کیا گیا ہے جبکہ ندیم احمد کاظمی کا بطور سکریٹری جنرل انتخاب عمل میں آیا ہے ۔ انتخابات کا انعقاد ہفتہ کے روز پریس کلب آف انڈیا میں کیا گیا تھا جبکہ ووٹوں کی گنتی آج عمل میں آئی ۔ دنیش شرما کو بلا مقابلہ نائب صدر منتخب کیا گیا جبکہ ونیتا یادو کو جوائنٹ سکریٹری اور سنجے سنگھ کو خازن منتخب کیا گیا ہے ۔ 16 رکنی مینجنگ کمیٹی کیلئے جن ارکان کا انتخاب عمل میں آیا ہے، ان میں نمتا تیواری ، اجئے جھا ، ارون کمار جوشی ، چندر شیکھر لوتھرا، دنیش تیواری ، گریجا شنکر کورا ، منیش پریتم گوہین ، نیرج ٹھاکر ، پرفل کمار سنگھ ، پرشانت ٹنڈن ، راکیش نیلگی ، روی بترا ، اجول کمار ، امیش کمار، وجئے شنکر چترویدی اور کومل شرما شامل ہیں۔