آنندی بین کی طلبی سے گجرات بی جے پی کا اظہار لاعلمی

احمدآباد ۔ 11ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے سابق چیف منسٹر گجرات آنندی بین پٹیل کی نئی دہلی طلبی سے سورت میںبی جے پی کے ایک جلسہ میں انتشار پیدا ہوگیا ۔ پارٹی کی ریاستی شاخ نے کہا کہ انہیں سرکاری طور پر کوئی اطلاع نہیں ملی کہ آنندی بین کو ترقی کے مسائل کے سلسلہ میں تبادلہ خیال کیلئے طلب کیا گیا ہے ۔ گجرات بی جے پی کے کنوینر ہرشد پٹیل کل دہلی میں دستکاری کی نمائش کا افتتاح کرنے دہلی پہنچیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کی ریاستی شاخ وزیراعظم کی جانب سے آنندی بین کی طلبی اور بعدازاں ان سے ملاقات کے بارے میں ناواقف ہے ۔