طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ زار و قطار رونا انسانی صحت کیلئے بہت ضروری ہے۔ ماہرین کے مطابق آنسوؤں کے ساتھ رونے کا عمل آنکھوں کیلئے اب تک مؤثر تھراپی کی حیثیت رکھتا ہے جس کے نتیجہ میں آنکھوں کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے۔طبی ماہرین کے مطابق رونے کا عمل اور اس کی وجوہات تاحال ان کے لئے ایک معمہ کی حیثیت رکھتی ہے۔ لیکن اس کے باوجود وہ اس کے فوائد و نقصانات جاننے میں کامیاب ہوچکے ہیں۔ رونے کا عمل انسان کے جذباتی زخموں کو تیزی سے مندمل کرنے کاباعث بنتا ہے۔ لیباریٹری کے معائنے کے بعد منظر عام پر آنے والی رپورٹ میں یہ بتایا گیا ہے کہ صدمہ کی حالت میں آنکھوں سے آنسوؤں کی صورت میں جو پانی بھرآتا ہے وہ پیاز کاٹنے یا آنکھ میں کچھ گرجانے پر بھر آنے والے پانی کے برعکس کئی طرح کے کیمیائی اجزاء پر مشتمل ہوتا ہے۔ اس قسم کے آنسو اگر انتہائی کم مقدار میں بھی بہائے جائیں تو اس کے نتیجے میں شریانوں میں خون کے قطرے جمنے کا عمل سست پڑ جاتا ہے۔ جلد سے متعلقہ مسائل میں بہتری واقع ہوتی ہے اور خون میں کولیسٹرول کی مقدار کم ہوجاتی ہے۔