آندھرا پردیش میں صحافیوں کو ہیلت کارڈز کی اجرائی

راجمندری ( اے پی ) ۔ 31 ۔ مارچ : (پی ٹی آئی ) : چیف منسٹر آندھرا پردیش چندرا بابو نائیڈو 6 اپریل کو تروپتی میں آروگیہ شری کارڈز جاری کرینگے ۔ وزیر صحت کے سرینواس نے بتایا کہ 6 اپریل کو نائیڈو کے ہاتھوں صحافیوں کو ہیلت کارڈز کی اجرائی عمل میں آئے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔ ضلع پریشد کے صدر نشین این رام بابو نے وزیر موصوف سے مطالبہ کیا تھا کہ یہ سہولت ان 4 منڈلوں میں بھی دی جائے جو تلنگانہ سے آندھرا میں ضم ہوئے ہیں ۔