آندھرا میں جرائم میں کمی ‘ عصمت ریزی میں اضافہ : ڈی جی پی

وجئے واڑہ 29 ڈسمبر ( پی ٹی آئی ) آندھرا پردیش میں سال 2014 میں جرائم کی شرح میں کمی آئی ہے جبکہ یہاںریاست کی تقسیم کے خلاف احتجاج بھی جاری رہا تھا ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈی جی پی جے وی راموڈو نے نکسلائیٹس کے واقعات کی تفصیل بھی بتائی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں بحیثیت مجموعی خواتین کے خلاف جرائم میں کمی آئی ہے لیکن یہاں عصمت ریزی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جہیز ہراسانی کے مقدمات میں بھی قدرے کمی آئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس سال پولیس نے انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے خلاف بھی بہترین کام کیا ہے اور 12 نابالغ لڑکیوں کو بچالیا گیا ہے ۔