سنگاریڈی۔/27مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب محمد سمیع الدین سابق رکن بلدیہ سنگاریڈی نے اپنا تحریری پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے خلاف غیر ضروری بیان بازی پر انہوں نے سنگاریڈی کے وارڈ نمبر 26 کے رکن بلدیہ شریمتی ادئے شری اور آندھرا جیوتی اخبار کے ایم ڈی ویموری کرشنا، ایڈیٹر کے سرینواس اور مقامی رپورٹر روی کے خلاف ایڈیشنل فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کورٹ سنگاریڈی میں ہتک عزت درخواست داخل کی تھی جس پر کورٹ نے سنگاریڈی ٹاؤن پولیس کو کیس درج رجسٹر کرنے کی ہدایت دی تھی۔ سنگاریڈی ٹاون پولیس نے مذکورہ بالا چاروں افراد پر آئی پی سی دفعہ 506، 5004،500 ریڈ وتھ IPC 34کے تحت کیس درج کیا اور ایف آئی آر جاری کیا۔ محمد سمیع الدین سابق رکن بلدیہ نے کہا کہ بے وجہ غیر ضروری طور پر ان کے خلاف بیان بازی کرتے ہوئے سماج میں ان کی عزت اور وقار کو متاثر کرنے کی کوشش کی گئی جس پر وہ انصاف کے لئے عدلیہ سے رجوع ہوئے ہیں اور انصاف کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔