حیدرآباد ۔ 19 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : ڈپٹی جنرل مینجر آندھرا بنک زونل آفس حیدرآباد 1 مسٹر اے وی راما کرشنا راؤ کے بموجب 20 دسمبر کو سوچھ بھارت کے تحت سوچھ نوٹ کا میگا میلہ بکارم ، چارمینار ، چکڑ پلی ، دلسکھ نگر ، حیدربستی ، خیریت آباد ، مہدی پٹنم ، مکرم جاہی روڈ ، نظام شاہی روڈ ، راجیو نگر ، ایس آر نگر ، سلطان بازار ، سندر نگر ، ودیا نگر اور سیف آباد میں منعقد کیا جائیگا ۔ جس میں تمام برانچس کی جانب سے نئے نوٹس اور 10 روپیوں کے سکہ عوام کو فراہم کئے جائیں گے ۔۔