آندھراپردیش میں ڈاکٹرس کی مخلوعہ جائیدادوں پر عنقریب بھرتی

راجمندری۔30مارچ( پی ٹی آئی) آندھراپردیش کے وزیر صحت کے سرینواس نے آج کہا کہ ریاستی حکومت ڈاکٹرس کی 540 مخلوعہ جائیدادوں پر جلد بھرتیوں کا منصوبہ رکھتی ہے ۔ مسٹر سرینواس نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری دواخانوں کی عمارتوں کی تعمیر و مرمت کیلئے 340 کروڑ روپئے مختص کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرس کی 120جائیدادوں پر ایگریمنٹ کی بنیاد پر بھرتیاں کی گئی ہیں اور بہت جلد 540 مخلوعہ جائیدادوں پر بھی بھرتیاں کی جائیں گی ۔