حیدرآباد ۔4 ۔مئی (سیاست نیوز) اہانت اسلام اور گستاخانہ خاکہ شائع کرنے کے الزام میں جوبلی ہلز پولیس نے تلگو روزنامہ آندھرا پربھا کے انچارج ایڈیٹر اور دیگر ملازمین کو گرفتار کرلیا۔ انسپکٹر جوبلی ہلز مسٹر وینکٹ ریڈی نے بتایا کہ یکم مئی کو تلگو روزنامہ آندھرا پربھا کی خصوصی اشاعت میں گستاخانہ خاکہ شائع کیا تھا جس کے نتیجہ میں جوبلی ہلز پولیس نے تعزیرات ہند کی دفعہ 295A (مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانا ) کے تحت ایک مقدمہ درج کیا تھا اور آج اخبار کے انچارج ایڈیٹر مسٹر چندر شیکھر ، سب ایڈیٹر وجئے لکشمی اور دیگر کو گرفتار کرلیا اورشام ضمانت پر رہا کیا۔