آمنگل۔11جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گرام پنچایت عہدیدار ترقیاتی کاموں کے تعلق سے تساہلی برت رہے ہیں جس کی وجہ سے ان علاقوں میں گندگی دن بہ دن بڑھتی جارہی ہے ۔ اس سے عوام کی صحت کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے ۔ بس اسٹانڈ کے آس پاس اور مین روڈ پر کچے ناریل سڑک پر پڑے رہتیہ یں جس کی وجہ سے سڑک پر گذر رہے موٹر سیکلوں سواروں کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے ۔ سڑک عبور کرنے میں کمسن بچے ‘ معمر اشخاص کو بھی اس گندے ناریل سے ہوتے ہوئے گذرنا پڑرہا ہے ۔گرام پنچایت کے عہدیداروں سے گذارش کی جاتی ہیکہ اس جانب توجہ دے کر صفائی کا بہتر سے بہتر انتظام کیا جائے اور آمنگل بس اسٹانڈ کے اندر باؤنڈری میں بھی صاف صفائی کا خیال رکھا جائے ۔ بس اسٹانڈ کے ذمہ داروں سے گذارش ہے کہ مسافروں کیلئے پیشاب خانوں کا انتظام کیا جائے ‘ پیشاپ خانے نہیں رہنے کی وجہ سے مسافرین باؤنڈری کی دیواروں کے پاس پیشاب کرتے ہیں جس کی وجہ سے بس اسٹانڈ میں گندی بدبو آتی رہتی ہے ۔