آمنگل منڈلس کی مساجد کی تعمیر و مرمت کیلئے 55 ہزار کی رقم منظور

کلواکرتی /25 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حلقہ اسمبلی کلواکرتی کے منڈل آمنگل کی شہر سمیت اطراف و اکناف مساجد کی تعمیر و مرمت کیلئے ریاستی حکومت کی جانب سے 55 ہزار کی رقم کی منظوری عمل میں آئی ہے ۔ یہ بات خواجہ پاشاہ میناریٹی قائد آمنگل نے آج پریس میٹ میں بتائی اور کہا کہ زیڈ پی ٹی سی ممبر کنڈے ہری پرساد نے آج اسکاجی اور مساجد کمیٹی صدور کی موجودگی میں خواجہ پاشاہ کے حوالے کیا ۔ جس کی تفصیلات دیتے ہوئے خواجہ پاشاہ نے بتایا کہ شہر آمنگل کی دو مساجد کیلئے فی کس 10 ، 10 ہزار روپئے اور اطراف و اکناف منڈل کے تمام مساجد کیلئے فی کس 7، 7 ہزار روپئے کی منظوری عمل میں آئی ۔ اس موقع پر محمد خواجہ پاشاہ کے ہمراہ پاشاہ بھائی لائینس کلب ممبر ، محمد بابا ، محمد خلیل ، محمد انور ، محمد عزیز وغیرہ موجود تھے ۔