آملہ کی ایک سنچری‘ جنوبی افریقہ 131 رنز سے فاتح

سنچورین29- جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے گئے پانچویں اور آخری ونڈے میں ویسٹ انڈیز کو 131 سے شکست ہو گئی ہے۔بارش کے باعث میچ کے آغاز میں تاخیر ہوئی اور میچ مقررہ 50 اوورز سے کم کر کے 42 اوورز کا کردیا گیا۔نیز ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ہاشم آملہ اور ریلی روسو نے جنوبی افریقہ کے لئے شاندار سنچریاں اسکور کیں۔ ہاشم آملہ نے 105 گیندوں میں 133 رنز اسکور کئے جبکہ روسو نے 98 گیندوں میں 132 رنز بنائے۔ان دو کھلاڑیوں کے علاوہ کوک، ڈو پلیسی اور ملر اچھا کھیل پیش نہ کر پائے۔جنوبی افریقہ نے 42 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 361 رنز اسکور کئے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے ہولڈر نے دو اور رسل نے تین وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں ویسٹ انڈیز 38 ویں اوور میں 230 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔ویسٹ انڈیز کے اسٹار کھلاڑی کرس گیل پہلی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔