ایسٹ لندن۔22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) میزبان بولروں کی عمدہ کارکردگی نے جنوبی افریقہ کو ویسٹ انڈیز کیخلاف تیسرے میچ میں 9وکٹ سے فتح دلوادی۔ میزبان ٹیم نے سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کْن برتری حاصل کرلی ہے۔ایسٹ لندن میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کی لیکن میزبان بولروں کے آگے مہمان بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔ اْن کی اننگز 34 اوورس میں صرف 122رنز پر سمٹ گئی۔ سیموئلز 26رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ لیگ اسپنر عمران طاہر نے 4 ، فلنڈر نے 3 اور اسٹین نے2کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی۔ جوابی اننگز میں جنوبی افریقہ نیمطلوبہ نشانہ 25ویں اوور میں صرف ایک وکٹ پر حاصل کرلیا۔ ہاشم آملہ61 اور ڈوپلیسی51 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔