حیدرآباد۔ 3 جون (ای ۔میل) آل انڈیا انٹر اسٹیٹ امیچر گولف چمپین شپ کا آغاز ہوچکا ہے اور اس ٹورنمنٹ کا افتتاح مہمان خصوصی پروارم راملو آئی پی ایس (سابق ڈی جی پی متحدہ آندھرا پردیش)نے کیا۔ ابتدائی دن کھیلوں کے اختتام پر پٹنہ کے امن راج نے پہلا مقام حاصل کیا جبکہ چندی گڑھ کے زوبن نجھاون دوسرے مقام پر رہے نیز اُترا کھنڈ کے عامر خان کو ساتواں مقام حاصل ہوا ہے۔