اجزاء :آلو : ایک کلو ،مٹر : آدھا کلو ،سرخ مرچیں : (پاؤڈر) ذائقے کے مطابق ،گرم مسالہ : آدھا چمچ ،ہری مرچیں : 6 یا 8 عدد ،نمک : اندازے کے مطابق ،ادرک : 2 انچ کا ٹکڑا ،پیاز : ایک گٹھی ،انڈے : دو عدد ،پودینہ یا ہرادھنیا ،کھٹائی، گھی تلنے کیلئے،میدہ یا ڈبل روٹی کا چورا
ترکیب :آلو کو اچھی طرح اُبال کر چھیل لیں پھر نمک اور لال مرچکا پاؤڈر اور کھٹائی ملاکر اچھی طرح مسل لیں۔ تھوڑے سے گھی میں مٹر تل لیں۔ اگر سخت ہوں تو پانی کا چھینٹا دے کر گلا لیں۔ پھر اس میں نمک، کتری ہوئی پیاز، ہرا مسالہ اور ادرک شامل کردیں۔ آلو کے مٹر بھرے کوفتے بناتے وقت بیچ میں مٹر کا آمیزہ بھریں۔ اسے پھینٹے ہوئے انڈے میں ڈبوکر میدے یا ڈبل روٹی کے چورے میں لپیٹیں، کبابوں پر سے فالتو میدہ یا چورا ہلاکر نکال دیں اور اسی طرح سارے کباب بناکر آدھے گھنٹے کے لئے چھوڑ دیں تاکہ خشک ہوجائیں پھر انہیں تھوڑے تھوڑے گرم گھی میں تلیں۔